29 دسمبر 2012 - 20:30

امريکي صدر نے مالياتي سقوط کا وقت قريب آنے کے خوف سے ٹيکسوں ميں اضافے کو روکنے کے لئے کانگريس ميں فوري رائے شماري کرانے کي اپيل کي ہے-

ابنا: باراک اوباما نے وائٹ ہاوس ميں کانگريس کے رہنماؤں کے ساتھ بے نتيجہ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اگر فريقين ميں اتفاق رائے نہ ہوسکا تو وہ ٹيکسوں ميں اضافے کو روکنے کے لئے کانگريس ميں رائے شماري کرائے جانے کي اپيل کريں گے- اس رپورٹ کے مطابق اوباما نے احتياط سے کام ليتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کي کوشش مالياتي سقوق سے گريز کے لئے کسي اتفاق رائے پر منتج ہو -واضح رہے کہ کانگريس کے رہنما سينيٹ اور کانگريس کے ارکان کي حمايت سے ايک منصوبہ تيار کرنے کي کوشش کر رہے ہيں-کانگريس کے پاس ٹيکسوں ميں اضافے اور عوامي اخراجات کے بجٹ ميں کمي کے طريقہ کار کے بارے ميں کسي اتفاق رائے کے حصول کے لئے صرف چند گھنٹے باقي رہ گئے ہيں- کانگريس اور حکومت کے درميان اتفاق رائے نہ ہونے کي صورت ميں امريکہ کو اقتصادي جمود کا سامنا کرنا پڑے گا-

.......

/169